حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قراردےد یا

اسلام آباد:وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تحریک لبیک پاکستان ملک میں دہشت گردی اور دیگر گھناو¿نے جرائم میں ملوث ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملک میں انتشار پھیلانے سمیت قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو ہلاک اور زخمی کرنے میں ٹی ایل پی ملوث ہے۔