اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی امین نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ رمضان میں شیطان بندہوتا ہے اور ملزموں کو ضمانت مل رہی ہے۔سپریم کورٹ میں محکمہ بلدیات کے 200 سے زائد ملازمین کی عبوری ضمانت کے لئے درخواست کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت عظمیٰ نے سندھ ہائیکورٹ کو ہدایت کی کہ وہ تمام معاملات کا میرٹ سے متعلق جائزہ لے اور فیصلہ کرے۔سماعت کے دوران جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں گرفتاری سے قبل ضمانت 2.2 سال تک رہتی ہے۔ یہ دنیا کا واحد ملک ہے جہاں فوجداری انصاف کا نظام اس طرح کا ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کوکہا کہ پیسے جمع کراﺅ اور گھر جاو¿۔جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیئے کہ رمضان میں شیطان کو بندہوتا ہے اور ملزمان ضمانت لے رہے ہیں ، ملزمان کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے ، قومی مفاد میں نیب کے اقدامات پربات ہوسکتی ہے۔
رمضان میں شیطان بند ہوتاہے‘ملزمان کو ضمانت ملی رہی ہے



















