کراچی:اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ ان کی پہلی ملازمت مہندی آرٹسٹ کی حیثیت سے تھی جہاں انہیں چاند رات کو مہندی لگانے کیلئے 1500 سے 2000روپے ملاکرتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ وہ علیزہ بیوٹی پارلر میں مہندی لگاتی تھیں اور انہیں اس پر فخر ہے۔ وہ چاندنی رات کو پارلر میں مہندی لگاتی تھی اور اسے 2000 یا 1500 میں ملاکرتے تھے اور اسی رقم سے وہ فورا جا کر چوڑیاں خریدتی تھی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ پارلر کے بعد اسے ایک بینک میں نوکری مل گئی جہاں 12 ہزار روپے تنخواہ ملتی تھی ۔
میری پہلی جاب بطورمہندی آرٹسٹ تھی‘حرامانی


















