پاکستان کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمدکی ہالی ووڈ میں انٹری

کراچی:پاکستان کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد ، جنہوں نے گذشتہ سال سینئر اداکار منظر صحبائی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں تھی ، ہالی ووڈ میں انٹری دینے کے لئے تیار ہیں۔اداکار منظر صحبائی نے گذشتہ روز انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے مداحوں کو کورونا ویکسین کے بارے میں آگاہ کیا اور مداحوں کو بھی ویکسین لگوانے کی تاکید کی۔منظرصحبائی کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ، روبینہ جاوید نامی صارف نے پوچھا کہ ثمینہ جی کہاں ہیں؟روبینہ جاوید کے ایک سوال کے جواب میں ، مناظر صہبائی نے لکھا کہ ثمینہ ہالی ووڈ کے ایک سیریل کی شوٹنگ کے لئے تھائی لینڈ میں ہے اور 6 مئی کو واپس آئے گی۔