لاہورمیں کورونا پھیلاو¿ میں آہستہ آہستہ کمی آرہی ہے‘یاسمین راشد

لاہور: وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرصحت پنجاب نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاو¿ن کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے اور شہر میں کورونا کے پھیلاو¿ میں آہستہ آہستہ کمی آرہی ہے لاہور میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے بھی کیے جارہے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ صوبہ میں کورونا ٹیسٹ کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے، لاک ڈاو¿ن کے متحمل نہیں ہوسکتے کیونکہ لاک ڈاﺅن کے باعث متاثرہوتی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد کا مزید کا کہناتھا کہ سکولز سے متعلق دو روز بعد اجلاس ہے جس میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔