نشانہ بازی میں مہارت پیشہ ور فوجی کی نمایاں پہچان ہے،فیلڈ مارشل
راولپنڈی :(بیورورپورٹ)46 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب آرمی مارکس مین شپ یونٹ جہلم میں ہوئی،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ،نیول چیف نے مختلف کیٹیگریز میں کامیابی حاصل کرنے والوں ، رنرز اپ میں ٹرافیاں ،میڈلز تقسیم کیے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نشانہ بازوں کی غیر معمولی مہارت ،درست نشانے بازی کو سراہتے ہوئے کہا نشانہ بازی میں مہارت پیشہ ور فوجی کی نمایاں پہچان ہے، چھوٹے ہتھیاروں کے استعمال میں مہارت بنیادی تربیت کا لازمی حصہ رہنی چاہیے۔


















