افغانستان سے دراندازی ناکام، مسلح خارجی گرفتار،سب مشین گن ،گولیاں برآمد


اپرکرم:(مشرق نیوز)افغانستان سے دراندازی ناکام، مسلح خارجی گرفتار ، سب مشین گن، 4میگزین ،88 گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان سے دراندازی کرنےوالی دہشتگرد تشکیل کا مسلح خارجی بارڈر کراس کرنے میں ناکام ہوگیا، گرفتار خارجی کی شناخت قاری وقاص عرف قدوس کے نام سے ہوئی ،تعلق سپین غرافغانستان سے ہے۔

گرفتار افغانی دہشتگرد نے دوران تفتیش خارجی کاظم گروپ میں شمولیت کےلئے پاکستان میں داخل ہونے کا اعتراف کیا، تلاشی کے دوران قاری وقاص کے قبضے سے سب مشین گن، 4میگزین ،88 گولیاں برآمد ہوئیں،افغان خارجی سے مختلف مقامات ،بم بنانے کی تکنیک کے نوٹس پر مشتمل نوٹ بک بھی ملی۔