پورٹ آف سپین (مشرق نیوز) ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے دوسرے روز کے اختتام تک مضبوط پوزیشن حاصل کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز سکور کرلئے۔ عبداللہ شفیق کی ذمہ دارانہ سنچری اور بابر اعظم کی پراعتماد بیٹنگ نے قومی ٹیم کو میچ میں واپس لا کھڑا کیا۔
ویسٹ انڈیز کے 344 رنز کے جواب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز محتاط انداز میں ہوا۔ پہلی وکٹ 34 رنز پر گری جب امام الحق 14 رنز بنا کر شیمار جوزف کا شکار بنے۔ نوجوان اوپنر اذان اویس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 55 رنز بنائے اور ٹیم کو مستحکم بنیاد فراہم کی۔
اسکے بعد عبداللہ شفیق اور بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری وکٹ کیلئے 168 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔ اس دوران عبداللہ شفیق نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی چھٹی سنچری مکمل کی جبکہ بابر اعظم بھی نصف سنچری سکور کرنے کے بعد 86 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک عبداللہ شفیق 107 اور بابر اعظم 86 رنز کے ساتھ کریز پر ڈٹے ہوئے تھے جبکہ پاکستان کو ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 78 رنز درکار ہیں۔ اس سے قبل پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی۔
دوسرا ٹیسٹ، عبداللہ شفیق اور بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ، پاکستان کے پہلی اننگز میں 266 رنز
















