اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ ہمیش فالکنر نے ملاقات کی ،پاک برطانیہ تعلقات ، خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ،انسداد دہشتگردی، انسداد غیر قانونی مائیگریشن، ادارجاتی تعاون، پولیس ٹریننگ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، برطانوی نائب وزیر خارجہ ہمیش فالکنر نے کہاوزیراعظم شہبازشریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امن کےلئے تاریخی کردار ادا کیا،محسن نقوی نے کہااپسکیل پراجیکٹ کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، پاکستانی اداروں کی استعدادکار میں نمایاں اضافہ ہوا، کئی دہشتگرد تنظیمیں افغانستان سے سرگرم ہیں، افغان حکومت کو پاکستان کے خلاف اپنی زمین کے استعمال کو روکنا ہو گا۔
افغانستان اپنی زمین کا پاکستان کےخلاف استعمال روکے: محسن نقوی


















