پاکستان کی پہلی سرکاری ”مفت میت منتقلی سروس“ کا آغاز

لاہور (وقائع نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان میں پہلی بار سرکاری سطح پر باقاعدہ” میت منتقلی سروس“ کا آغاز کردیا، میت منتقلی سروس کی پہلے فیز میں لاہور،ملتان ،روالپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں سے تکریم کے ساتھ میت بلامعاوضہ گھر منتقل کی جائےگی، جون تک میت منتقلی سروس کا دائرہ کار پنجاب کی ہر تحصیل میں بتدریج شروع کی جائے گی، ہرتحصیل میں ”Deceased Care Service“ میت منتقلی کےلئے مخصوصی ایمبولینس مہیا کی جائےگی،مریم نواز نے لاہور، روالپنڈی اور ملتان کےلئے گاڑیوں کی چابیاں حکام کے حوالے کیں ، میت منتقلی سروس گاڑیوں کا معائنہ، ریسکیو اہلکاروں سے دوران ملاقات خدمات کو سراہا، وزیراعلیٰ نے میت منتقلی سروس کے ریسکیو اہلکاروں کو رضائے الٰہی اور عوامی خدمت کے جذبے سے کام کرنے ، مریض کی وفات کی صورت میں سوگوار خاندان کی کونسلنگ اور دلاسہ دینے کی بھی ہدایت کی، مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کسی بھی پیارے کے بچھڑنے کے دکھ کی گھڑی میں ہم ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے، ہسپتالوں میں مریض کی وفات کی صورت میں پرائیویٹ ٹرانسپورٹر کا منہ مانگے کرایے وصول کرنا افسوسناک ہے،ریسکیو اہلکاروں سے اپیل کرتی ہوں اگر کوئی میت منتقلی پر خود بھی پیسہ دے تو ہرگزنہ لیں، میت منتقلی سروس اہلکاروں کو رضائے الٰہی کےلئے عوامی خدمت کے جذبے کے تحت کام کرنا چاہیے،صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا میت منتقلی سروس کا آغاز، وزیراعلیٰ مریم نواز کا قابل تحسین اقدام ہے، میت منتقلی سروس کے ذریعے عوام کو دکھ کی گھڑی میں شریک ہونا کا احساس دلانا چاہتے ہیں، دوسرے شہروں میں میت منتقلی سروس کےلئے دوسرے فیز میں پرائیویٹ ایمبولینسزمہیا کریں گے، ڈی جی ریسکیو سروسز ڈاکٹر رضوان نصیرنے میت منتقلی سروس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاسرکاری ہسپتال سے گھر تک میت منتقلی سروس کے حصول کےلئے 1122 پر کال کی جائے،سرکاری ہسپتال میں 24/7 تربیت یافتہ یونیفارم میں ملبوس ڈرائیور، میت منتقلی سروس کےلئے موجود ہوں گے، ہر سرکاری ہسپتال میں میت منتقلی سروس کےلئے خصوصی ڈیسک بنایا جائےگا، میت کو ہسپتال کے سرد خانے میں بھی میت منتقلی سروس کے ذریعے منتقل کیا جائے سکے گا، میت منتقلی سروس کی سمارٹ ریسکیو مینجمنٹ سروس اور ڈسپیچ سسٹم کے ذریعے نگرانی کی جائےگی،دریں اثناپنجاب حکومت نے بائیکرز کےلئے سبسڈی سکیم کی مد میں محکمہ خزانہ سے 24 ارب روپے مانگ لیے،ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے بائیکرز سبسڈی منصوبے کی رقم کی منظوری کےلئے سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کر دی،وزیراعلیٰ مریم نواز کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ بائیکرز سبسڈی کےلئے 24 ارب جاری کرے گا،پنجاب حکومت نے صوبے میں ایک کروڑ 25 لاکھ بائیکرز کو 2000 ماہانہ سبسڈی دینے کا تخمینہ لگایا ہے،ذرائع محکمہ ایکسائز کے مطابق پنجاب حکومت بائیکرز کو فی لٹر پٹرول پر 100 روپے سبسڈی دے گی، بائیکرز سبسڈی منصوبے کےلئے 80 لاکھ سے زائد بائیکرزنے رجسٹریشن کرا لی، 1980 سے اب تک پنجاب میں 5 کروڑ کے قریب موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، پنجاب میں بائیکرز رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد سبسڈی کا آغاز ہوگا۔