لاہور: (نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے آنےوالے سکھ یاتریوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے جی آیاں نوکہا اور سکھ بہن بھائیوں کو وساکھی میلے کی مبارکباد بھی پیش کی۔
مریم نوازنے کہا بیساکھی کے میلے میں ہر چہرے پر خوشی اور پیار کے رنگ چمک رہے ہیں یہی پنجاب کا حسن ہے،سکھ بہن بھائیوں کی سر زمین پنجاب آمد پر میز بانی کو اعزاز سمجھتے ہیں،پنجاب میں آنے والے سکھ یاتریوں کی خدمت و تواضع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائےگی، سکھ مہمانوں کےلئے پہلی بار ائیر کنڈیشنڈ مارکیز قیام گاہوں اور لگژری گاڑیوں کا اہتمام کیا گیا ہے، پنجاب میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ، عملی اقدامات کی صورت میں روز روشن کی مانند عیاں ہے۔
مزید بر آں وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ملی یکجہتی کو استحکام بخشتے تاریخی لمحات میں ہر پاکستانی فخر سے سرشار ہے،دن دنیا کے سامنے پاکستانی قوم کی طاقت، وقار اور غیر متزلزل عزم کو اجاگر کرتا ہے، مریم نواز نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہااللہ تعالیٰ نے وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر ، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کو غیر معمولی اعزاز سے نوازاہے، فیصلہ کن اور جرات مندانہ قیادت کے ذریعے ممکنہ تباہ کن تصادم کو ٹال دیا گیا، پاکستانی قیادت کی بے مثال مصالحتی کاوشوں سے بے شمار معصوم جانیں محفوظ رہیں اور دنیا کو بڑے سانحہ سے بچا لیا گیا،یہی حقیقی قیادت کی اصل روح ہے۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ مریم نوازنے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کی ہفتہ وار رپورٹ طلب کر لی ،وزیراعلیٰ نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کو ہر شہر میں جاری پراجیکٹس پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی،مریم نوازنے خصوصی ویڈیولنک اجلاس میں مثالی گاوں پراجیکٹس بھی پر پیشرفت جانچنے کےلئے ہر ہفتے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دےدیا:لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت 51 شہروں میں پراجیکٹس پر کام جاری ہے،شہروں میں ڈی سلٹنگ مشین، 46سیکشن مشین، 45 جیٹنگ مشین اور100ڈی واٹرنگ سیٹ بھی مہیا کئے جائیں گے ۔
وزیراعلیٰ نے ویسٹ کنٹینر اور کوڑے کرکٹ کے ڈرم وغیرہ کو مستقل صاف رکھنے کا حکم بھی دیا،پنجاب میں پہلی مرتبہ ایچ ڈی پی ای پائپ لائننگ پلانٹ کی انسٹالیشن کی جائےگی،20اپریل سے کام شروع ہوگا،جنوبی پنجاب میں ایچ ڈی پی ای پائپ لائننگ پلانٹ قائم کیا جائےگا، مریم نوازکی زیرصدارت خصوصی ویڈیو لنک اجلاس میں پیش کردہ پراجیکٹ گیلری میں ہر تحصیل میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تصویری جائزہ لیاگیا،لائیو ڈیش بورڈ پر تمام پراجیکٹس کی فنانشل اور فیزیکل پراگریس رپورٹ بھی پیش کی گئی،وزیراعلیٰ نے کہا ماضی میں 5سال میں بھی اتنے پراجیکٹ نہیں ہوسکے جو ہم 2سال میں کر چکے ہیں،واسا پراجیکٹس کی جلد ازجلد تکمیل کے بعد بیوٹیفکیشن پر بھرپور توجہ دی جائے ۔
ملی یکجہتی کو استحکام بخشتے تاریخی لمحات میں ہر پاکستانی فخر سے سرشار ہے،مریم نواز
















