لاہور:(وقائع نگار) وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ 7 دہائیوں سے مسلسل دستک دے رہا ، غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی بیچارگی عالمی یوم ضمیر منانے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔
عالمی یوم ضمیر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہاجنگوں کے خاتمے ، پائیدار امن کےلئے ہر ملک ،قوم کو اپنے ضمیر کی آواز سننا ہوگی،اقوام متحدہ کا عالمی یوم ضمیر سوچنے کی دعوت دیتا ، دن بنیادی آزادی کے احترام کے آفاقی اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی یاد دلاتا ہے، 2026 کےلئے عالمی یوم ضمیر کا تھیم بہتر مستقبل کیلئے ہوش مندانہ فیصلے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا انسانی فلاح وبہبود کیلئے ہمدردی کا احساس ،انسانیت کی بقا کیلئے ساکنان ارض کا ضمیر زندہ رہناناگزیر،انسانی ضرورتوں کے درمیان ضمیرکے احساس کو برقرار رکھنا ہی انسانیت ہے۔
دریں اثنامریم نواز نے ایسٹر کے پرمسرت موقع پر مسیحی برادری کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ملک میں مذہبی ہم آہنگی، محبت ،اتحاد کے فروغ کی ضرورت ہے،مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر شریک ،برادری نے نہ صرف تحریک پاکستان میں اہم کردار ادا کیا بلکہ ملکی ترقی و خوشحالی میں بھرپور حصہ ڈال رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاپنجاب میں اقلیتی برادریوں کےلئے گرانٹس ،ڈویلپمنٹ فنڈز میں اضافہ کیا گیا ،پہلی بار مینارٹی کارڈ متعارف کرا کے ایک لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں کو سہ ماہی مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔
اہل غزہ کی بیچارگی عالمی یوم ضمیر منانے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، مریم نواز
















