سیوریج فلیٹ فیز ون کا افتتاح ،41اضلاع میں واسا قائم،وعدہ پورا کر دیا،مریم نواز

لاہور:( وقائع نگار)وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں واسا پنجاب سیوریج فلیٹ فیز ون کا افتتاح کر دیا،پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 41اضلاع میں واسا قائم ہوگئے۔

مریم نوازنے سیورجینٹک مشین، سیورسکر مشین و دیگر گاڑیاں کا معائنہ کیا،گاڑیوں کی چابی وزیرہاوسنگ بلال یٰسین کے سپرد ،سیور مشینوں ،گاڑیوں کے ڈرائیوروں ،صوبائی وزیر بلال یٰسین، سیکرٹری ہاوسنگ و ٹیم کو شاباش دی،بلال یٰسین نے واسا پنجاب سیوریج فلیٹ پر بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا پنجاب میں پہلی مرتبہ ضلع کی سطح پر سیوریج سروسز ،آپریشن شروع کیے جارہے ہیں ، واسا پنجاب کے تحت سیوریج مشینوں کی فراہمی سے ماحولیات میں بہتری ،عوام کو آسانی ہوگی، اضلاع میں جدید ترین سیوریج مشینری کی فراہمی کا مقصد سیلابی و بارشی پانی سے ہونیوالے نقصان ، تکلیف کا ازالہ ہے۔

مریم نواز نے کہا ہر ضلع میں بارش کی صورت میں واسا جدید ترین مشینری و آلات کے ذریعے فوری رسپانس کرے گا، عوام کی سہولت ،آسانی نصب العین ہے،مون سون سے قبل تمام شہروں میں نکاسی آب کے انتظامات کا عہد پورا کریں گے،پورے پنجاب میں واسا کے قیام کا وعدہ پورا کر دیا۔

دریں اثنا آٹزم ڈے پر اپنے خصوصی پیغام میں مریم نواز نے آٹزم میں مبتلا بچوں کی تعلیم و تربیت اور بحالی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا علاج کی ایکٹویٹی کو ہرضلع کی سطح تک لےکر جائیں گے، لاہور میں بننے والے سکول آف آٹزم جیسے ادارے کی دنیا بھر میں کوئی مثال نہیں،ایرلی آٹزم کے پہلے مرحلے پر تشخیص کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے، صوبے بھر کے27ڈویژنل پبلک سکولوں میں بھی آٹزم سنٹر قائم کیے گئے ، آٹزم میں مبتلا بچوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانا عزم ہے۔