لاہور: (وقائع نگار)عالمی شہرت یافتہ ادارہ اپسوس”IPSOS“ بھی وزیراعلی مریم نوازکے گڈگورننس ماڈل کا معترف بن گیا،عالمی ادارے اپسوس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے نگہبان رمضان بازاروں میں عوامی ریلیف کی تائید کر دی،عالمی ادارے اپسوس نے رمضان المبارک کے دوران پنجاب میں سہولت بازار وں میں عوامی ریلیف کو بڑا معاشی اقدام قرار دیا۔
اپسوس رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک میں 4کروڑ 6لاکھ افراد نے رمضان بازاروں کا وزٹ کیا،3کروڑ 38لاکھ افراد نے رمضان المبارک کے دوران سہولت بازاروں کا دورہ کیا، 52لاکھ افراد سہولت آن دی گویونٹس سے مستفید ہوئے، 16 لاکھ افراد رمضان بازاروں میں خریداری کےلئے آئے،پنجاب میں قائم سہولت بازار وں میں سالانہ 18کروڑ 90لاکھ افراد وزٹ کرتے ہیں،سہولت بازارو ں میں 40فیصد تک کم قیمتوں کے ذریعے عوام کو براہ راست ریلیف دیا گیا،سہولت بازاروں میں ڈی سی نوٹیفائی ریٹ سے بھی 18فیصد کم نرخ پر اشیائے خور ونوش فروخت کی گئیں ، عوام کو اوپن مارکیٹ کے تناسب سے ایک ارب 10کروڑ ، ڈی سی ریٹ کے تناسب سے3 7کروڑ روپے کاریلیف ملا ۔
عالمی ادارے کے مطابق پنجاب میں سہولت بازار اتھارٹی منفرد اور عوامی فلاح و بہبود کااپنی طرز کا شاندار ادارہ ہے،سہولت بازار اتھارٹی کے ذریعے رمضان کے دوران لاکھوں شہریوں کو حقیقی معاشی ریلیف مہیا کیا گیا،رمضان بازارو ں میں نہ صرف عوام کو ریلیف ملا بلکہ ہزاروں لوگوں کو روز گار کے مواقع بھی ملے،پنجاب سہولت بازار اتھارٹی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے وزیراعلیٰ مریم نوازکاقابل تحسین ماڈل ہے، مریم نوازنے سہولت بازار اتھارٹی کے ذریعے روایتی ریلیف کے تصور کو جدید،پائیدار اور قابل عمل ماڈل کی شکل دی،سہولت بازار شفافیت شہری سہولت اور آپریشنل ڈسپلن کاقابل قدر نمونہ ہے۔
اپسوس دنیا بھر میں ریسرچ اور رائے عامہ کے تعین کے لئے غیر جانبدار اور معتبر ادارہ مانا جاتاہے،پیرس میں قائم عالمی ادارہ اپسوس 90 سے زائد ممالک میں رائے عامہ جانچنے کا کام کررہاہے،وزیراعلیٰ نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاعوامی خدمت اور فلاح و بہبود ہی ہمارا نصب العین ہے۔
سہولت بازاربڑا معاشی اقدام”IPSOS“بھی مریم کے گڈ گورننس ماڈل کا معترف
















