ساہیوال (بےورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل عید الفطر کے بعد ڈیوٹی کے پہلے روز کمشنر آفس کے افسران اور عملے سے عید ملے۔ اس موقع پر انہوں نے تمام افسران و ملازمین کو عید کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے عملے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری امور کی انجام دہی میں محنت، دیانتداری اور لگن کو اپنا شعار بنایا جائے تاکہ عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی خدمت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے اپنے فرائض پوری ذمہ داری سے ادا کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید کی خوشیوں کے بعد اب نئے جذبے اور توانائی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ساہیوال ڈویژن کی ترقی اور بہتری کیلئے موثر اقدامات کئے جا سکیں۔ اس موقع پر افسران اور ملازمین نے بھی کمشنر ساہیوال کو عید کی مبارک باد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری اور محنت سے انجام دیتے رہیں گے۔
عید کے بعد اب نئے جذبے اور توانائی کیساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے :کمشنر ساہیوال
















