پشین (مشرق نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ تمام پارٹیاں مل بیٹھیں، ایک قومی حکومت بنائیں۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام پشین کے سردار مصطفی ترین سٹیڈیم میں جلسہ سے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔
محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ رمضان کے مہینے میں امریکہ اور اسرائیل نے بغیر قصور کے ایران پر آگ برسائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اپوزیشن اتحاد ایران کے ساتھ کھڑا ہے، ہم جبر کے خلاف پیں، انہوں نے تجویز دی کہ اس وقت پاکستان کی تمام سٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھنے کی ضرورت ہے۔
محمود اچکزئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان، پیپلز پارٹی، (ن) لیگیوں و دیگر سیاسی جماعتوں سے درخواست ہے کہ ان نکات پر متفق ہوں، فوج اور اداروں کے بغیر ملکی دفاع کیسا ممکن بن سکتا ہے، یہ ہماری فوج ہے۔ جلسے سے خطاب میں وزیر اعلیٰ خیبر بختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ بلوچستان میں گزشتہ رات سے سینکڑوں پی ٹی آئی کارکن گرفتار ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رات گئے چمن، پشین، کوئٹہ میں پارٹی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں کا نوٹس لیں اور انہیں فوری رہا کیا جائے۔
تمام سیاسی پارٹی ملکر قومی حکومت بنائیں: محمود خان اچکزئی
















