لاہور(قمر عباس نقوی ) عید الفطر کے موقع پر واسا کی جانب سے خصوصی انتظامات، سیوریج نظام بہتر بنانے کے احکامات جاری۔واسا لاہور انتظامیہ کی جانب سے عید الفطر 2026 کے پیش نظر واسا نے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات پر ایس او پی جاری کر دئیے گئے ہیں جس میں واسا کے آپریشن اینڈ مینٹی ننس ونگ کو ہدایت دی گئی ہے کہ پانی کی فراہمی، سیوریج اور نکاسی آب کے نظام کو ہر صورت فعال رکھا جائے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ٹاونز کے ڈائریکٹرز اور ڈائریکٹر مینٹی ننس کو عید کے دنوں میں نظام کی موثر نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری سنجیدگی سے انجام دیں جاری کردہ ہدایات کے مطابق تمام سیوریج لائنوں کی فوری ڈی سلٹنگ کی جائے گی تاکہ اوور فلو کے خطرات کو ختم کیا جا سکے۔ متعلقہ علاقوں کا باقاعدگی سے سروے کیا جائے گا اور ٹیمیں مسلسل فیلڈ میں موجود رہیں گی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جائے، اسی طرح تمام مین ہولز کی چیکنگ کا عمل تیز کر دیا گیا ہے، جبکہ خراب یا بغیر ڈھکن کے مین ہولز کو فوری طور پر مرمت یا کور کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ واسا حکام نے فیلڈ دفاتر کو ہدایت دی ہے کہ وہ سیوریج بلاکیج کی شکایات پر فوری کارروائی یقینی بنائیں مزید برآں، نالوں کی صفائی شیڈول کے مطابق مکمل کی جائے گی اور مختلف مقامات پر عملہ تعینات کیا جائے گا تاکہ سیوریج اور بارش کے پانی کی روانی برقرار رہے حکام نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ تمام ترقیاتی کاموں کے دوران کھدائی کو مناسب طریقے سے بھرنا اور حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد لازمی ہوگا عیدالفطر کے موقع پر پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے نظام کو موثر بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں شہر میں عیدالفطر کے دوران عوام کو بلا تعطل سہولیات فراہم کرنے کیلئے محکمہ متعلقہ نے پانی کی فراہمی، سیوریج اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں جاری ہدایات کے مطابق ٹیوب ویلز کی کارکردگی کو مسلسل مانیٹر کیا جائے گا اور انہیں پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق چلایا جائے گا تاکہ پانی کی فراہمی میں کسی قسم کی کمی نہ آئے پانی کی قلت سے متعلق موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے واٹر باوزرز کو ہمہ وقت تیار رکھا جائے اس کے علاوہ فائر ہائیڈرینٹس اور لاری ہائیڈرینٹس کو مکمل طور پر فعال رکھنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹا جا سکے ڈائریکٹر مینٹی ننس کو ٹیوب ویلز اور ڈسپوزل مشینری کی خرابیوں کے فوری ازالے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے جبکہ عید کی تعطیلات کے دوران کنٹریکٹرز کی دستیابی بھی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے عملے کی ذمہ داریوں کے حوالے سے جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ سب ڈویژنل کمپلینٹ سینٹرز چوبیس گھنٹے فعال رہیں گے اور شکایات کے فوری ازالے کیلئے خصوصی ڈیوٹیاں مقرر کی جائیں گی ٹیوب ویلز اور ڈسپوزل سٹیشنوں کی خرابیوں سے نمٹنے کیلئے بریک ڈاو¿ن ٹیمیں بھی ہمہ وقت تیار رہیں گی حساس علاقوں کی خصوصی نگرانی کی جائے گی اور متعلقہ افسران باقاعدگی سے دورے کریں گے تاکہ سیوریج، پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے نظام کی مو¿ثر کارکردگی برقرار رکھی جا سکے تمام افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عملے کی حاضری کو یقینی بنائیں اور کسی بھی قسم کی غفلت پر فوری کارروائی کریں عید کے موقع پر شہری سہولیات کی بہتری کیلئے تمام ایکسین افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ چوبیس گھنٹے دفاتر میں موجود رہ کر عوامی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنائیں۔ عملے کی حاضری کیلئے فوری طور پر ڈیوٹی روسٹر جاری کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے ڈائریکٹرز (O&M) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایمرجنسی سینٹرز فعال رکھیں اور مشینری، آلات اور عملے کی دستیابی یقینی بنائیں۔ ساتھ ہی سڑکوں کی کھدائی کے بعد مناسب بھرائی اور حفاظتی اقدامات پر بھی سختی سے عملدرآمد کی تاکید کی گئی ہے ایکسینز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پانی کی فراہمی، سیوریج اور نکاسی آب سے متعلق تمام شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنائیں تاکہ عید کے موقع پر شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے عید الفطر کے دوران شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچانا اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے۔
عیدالفطر پر واسا کے خصوصی انتظامات، بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے تیاریاں مکمل
















