وکیل صاحب تاریخ تو لے جائیں،جسٹس خادم سومرو کے دلچسپ ریمارکس

اسلام آباد:(کورٹ رپورٹر)وکیل صاحب تاریخ تو لے جائیں،جسٹس خادم سومرو کے دلچسپ ریمارکس،کمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے،سماعت کے دوران وکیل کیس ختم ہونے پر روسٹرم چھوڑ کر چل پڑے، جسٹس خادم سومرو نے متعلقہ وکیل کو واپس بلا لیا۔

جسٹس خادم سومرو نے ریمارکس دئیے وکیل صاحب تاریخ تو لے جائیں، وکیل کو تاریخ مل جائے تو یہ سب سے بڑا ریلیف ہوتا ہے، ہم بلا کر تاریخ دے رہے ہیں، آپ وہ بھی نہیں لے رہے۔