آپریشن غضب للحق، 641 خوارج ہلاک، 243 چیک پوسٹیں تباہ
اسلام آباد: (بیورورپورٹ) آپریشن غضب للحق کے تحت بھرپور کارروائیاں، 641خوارج ہلاک، 243 چیک پوسٹیں تباہ ،وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردئیے ۔
عطا تارڑ نے کہا آپریشن ”غضب للحق“کے دوران اہم کامیابیاں ملیں،افغان طالبان رجیم کے 641 کارندے جہنم واصل،855 سے زائد زخمی ہو چکے ،سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا ،افغان طالبان کی 243 چیک پوسٹیں تباہ،42 کو قبضہ کر کے ختم کر دیا۔
وزیر طلاعات نے کہا کارروائیوں کے دوران افغان طالبان رجیم کے 219 ٹینک اور مسلح گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں،65 مختلف مقامات پر فضائی کارروائیوں کے ذریعے دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور اہداف کو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیا،حکومت ،سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کےلئے پرعزم ہیں اور کارروائیاں منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔


















