تہران پر جارحیت قابل مذمت،ایران مسلم ممالک پر حملے نہ کرے،بیرسٹر گوہر


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے تہران پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایران سے بھی کہتے ہیں مسلم ممالک پر حملے نہ کرے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا پی ٹی آئی نے و اضح موقف دےدیا پاکستان کے دشمن دہشتگرد ہیں،افغانستان سے کہا تھا پراکسی نہ بنے،آپ چند لیڈروں کی بجائے ایوان کو بریف کر دیں،بطور پارٹی ایران سے درخواست ہے مسلم ممالک کو نشانہ نہ بنائے، حکومت نے مطالبات کے باوجود اپنی پالیسی سٹیٹمنٹ نہیں دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا نیشنل ایکشن پلان کے 14 نکات پر من و عن عمل ہونا چاہیے،قونصلیٹ کی آڑ میں بھارت دہشت گردی کرا رہا ہے،پٹرول کا سٹاک حکومت کے پاس ہوتا تو موجودہ حالات نہ ہوتے، آپ زوم پر کام کرالیں مگر اپنی شاہ خرچیاں بند کریں،پٹرول مہنگا، نیٹ میٹرنگ ختم کر دی ،خدارا خیال کرو۔