اسلام آباد (مشرق نیوز) مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں پاکستان توانائی کے شعبے میں خودمختاری حاصل کرنے کیلئے مقامی وسائل کے استعمال اور پیداوار میں اضافے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان کی آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ مقامی سطح پر تیل و گیس کی پیداوار بڑھانے کیلئے سرگرم اقدامات کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے قدرتی گیس کی پیداوار میں 5 فیصد اضافے کیساتھ یومیہ 865 ملین مکعب فٹ گیس پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے جبکہ خام تیل کی پیداوار میں بھی 14 فیصد اضافے کیلئے یومیہ 40 ہزار بیرل پیداوار حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی توانائی بحران کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کیلئے مقامی وسائل کا استعمال اور قومی آئل کمپنیوں کے ذریعے ان کی ترقی ایک مو¿ثر اور اسٹریٹجک اقدام ہے۔ اس حوالے سے او جی ڈی سی ایل عالمی بحران کے مقابلے کیلئے مقامی وسائل سے متبادل توانائی ذرائع تلاش کرنے پر بھی کام کر رہی ہے۔
ماہرین شعبہ توانائی کے مطابق موجودہ معاشی حالات میں قومی آئل کمپنیوں پر بڑھتا ہوا انحصار نہ صرف تیل و گیس کی درآمدات میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ توانائی کے شعبے کو مزید مستحکم بھی کریگا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی آئل کمپنیوں کی جانب سے مقامی دریافتیں توانائی کے شعبے کیلئے مثبت پیشرفت ہیں۔
ادھر حکومت پاکستان اور سپیشل انوسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل بھی توانائی کے شعبے کی ترقی اور مستحکم معیشت کیلئے فعال اقدامات کر رہے ہیں تاکہ ملک کو توانائی کے معاملے میں زیادہ سے زیادہ خود کفیل بنایا جا سکے۔
اوجی ڈی سی ایل کی توانائی میں خودمختاری کیلئے مقامی پیداوار بڑھانے پر توجہ


















