فیلڈ مارشل کا ثالثی مشن،سعودی وزیر دفاع سے ملاقات،تعاون مضبوط بنانے پراتفاق

راولپنڈی: (بیورورپورٹ)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ثالثی مشن،سعودی عرب کا دورہ ،وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات ، ایرانی ڈرون و میزائل حملوں سے پیدا سکیورٹی صورتحال ،جارحیت کوروکنے کےلئے سٹرٹیجک دفاعی معاہدے کے تحت اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں زور دیا گیا بلاوجہ جارحیت خطے کی سکیورٹی ،استحکام کےلئے خطرہ ،حملے امن کےلئے مذاکرات کے امکانات کو محدود کرکے بحران کو بڑھاتے ہیں،دونوں فریقین نے امید ظاہر کی ایران سمجھداری اور دانشمندی کا مظاہرہ کرےگا، تہران کی محتاط حکمت عملی سے دوست ممالک کو بحران کے پرامن حل کی کوششوں میں مددملے گی، ملاقات میں علاقائی سکیورٹی ،دوستی کے فروغ کےلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق،باہمی تعاون ،تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا عزم ظاہرکیاگیا۔

سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور وزیر دفاع کے مشیر برائے انٹیلی جنس ہشام بن عبدالعزیز بن سیف ،پاکستانی وفد میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے سیکرٹری میجر جنرل جواد طارق بھی ملاقات میں شریک رہے۔