روس جنگ میں شامل،ایران کو خفیہ معلومات دے رہا ہے، امریکی میڈیا


واشنگٹن:(بیورورپورٹ) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے روس مشرق وسطیٰ کی جنگ میں بالواسطہ شامل ہوگیا اورایران کو امریکی اہداف پر حملوں کےلئے خفیہ معلومات دے رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا روس نے ایران کو امریکی جنگی جہازوں ،طیاروں کی پوزیشنز فراہم کیں،ایران کے امریکی فوجی اہداف پر حملے روسی معلومات سے زیادہ درست ہوئے، جنگ کے آغاز کے بعد روس ایران کو امریکی فوجی اثاثوں کی لوکیشن دیتا رہا،امریکی فوجی تنصیبات، ریڈار ،کمانڈ سینٹرز ایران کے نشانے پر ہیں، ایران کے حملے انتہائی درست اور منصوبہ بندی سے کیے جا رہے ہیں۔