اسلام آباد:(بیورورپورٹ)دفترخارجہ نے کہاہے افغان سرزمین سے دہشتگرد حملوں اور اشتعال انگیزی کے جواب میں دفاعی کارروائیاں کی گئیں،دہشتگرد تنظیموں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
ترجمان طاہر اندرابی نے کہا پاکستان نے اقدامات حق دفاع کے تحت شہریوں ،خطے کے تحفظ کےلئے کیے، طالبان حکومت یاکسی دہشتگرد گروہ کی مزید اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا،خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں، دہشتگردی کے مسئلے پر سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے۔
دفتر خارجہ نے کہا پاکستان کی خیرسگالی کو غلط سمجھا گیا ،افغان سرزمین سے حملے بڑھے،طالبان حکومت سے مطالبہ کیافتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان کی سرگرمیاں فوری روکی جائیں،عالمی برادری طالبان حکومت پر دہشتگرد گروہوں کےخلاف ٹھوس کارروائی کےلئے دباو ڈالے، پاکستان اقوام متحدہ چارٹر کے تحت اپنے دفاع میں ہر مناسب اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
طالبان حکومت کی مزید اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا،دفتر خارجہ


















