لاہور،سالکوٹ :(وقائع نگار،بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایگریکلچر انٹرنز کو”اپنا کھیت، اپنا روزگار“ پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دےدی، وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ایگریکلچر سیکٹر میں ریفارمز کےلئے اہم فیصلے کیے گئے،اجلاس میں آلو کے کاشتکاروں کےلئے 5 لاکھ ٹن سے زائد ایکسپورٹ کے آرڈرزپربھی تفصیلی بریفنگ لی گئی۔
مریم نواز نے ایگریکلچر انٹرنز کا ماہانہ وظیفہ 70ہزار روپے کرنے کی بھی منظوری دےدی، اجلاس میں پنجاب میں پہلی مرتبہ”روف ٹاپ ہائیڈرو پونک“ پراجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا،2 مرلہ چھت پر 280 سے 350 پودے لگائے جا سکیں گے، پولیتھین شیٹ اور مخصوص سٹرکچربنا کر گھر کی چھت پر 10سے زائد قسم کی سبزیاں اگائی جا سکیں گی، ”ہائیڈروپونک“پراجیکٹ کے ذریعے سبزیوں کی 32گنا تک زائد پیداوار حاصل کی جا سکے گی۔
اجلاس میں ”روف ٹاپ ہائیڈرو پونک“ پراجیکٹ کے تحت ہاوسنگ سوسائٹیوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا جس کےلئے لاہور میں 10 پائلٹ پراجیکٹ شروع کیے جائیں گے،وزیراعلیٰ نے پنجاب میں 10ہزار ڈیزل ٹیوب کی سولرائزیشن سکیم کی منظوری دےدی، مریم نواز نے 2028تک 28ہزار سپر سیڈرز دینے کا ہدف مقرر کر دیا، اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا پوٹھوہار ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پنجاب میں 400منی ڈیم مکمل ہوگئے، تھل ایریا کی7 ملین ایکڑ اراضی کو”ٹرانسفارمیشن آف ایگریکلچر ان تھل“ ایریا کے تحت قابل کاشت بنایا جارہا ہے، وزیراعلیٰ نے سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز فور کی منظوری دےدی، گرین ٹریکٹر پروگرام فیز فور میں ہائی ہارس پاور ٹریکٹر پر 15لاکھ روپے سبسڈی دی جائےگی۔
مریم نواز نے کم ہارس پاور ٹریکٹر پر سبسڈی 5لاکھ سے 7 لاکھ روپے تک کرنے کی ہدایت کی، اس موقع پر پنجاب میں پہلی مرتبہ ”آن فارم رین ہارویسٹنگ“ کےلئے ”گراونڈری چارج ویل /کنواں“ بنانے کا پراجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا، ”گراونڈری چارج ویل /کنواں“ کے ذریعے بارش کا پانی کنویں میں ڈالنے کا سسٹم لگایا جائے گا، بریفنگ میں بتایا گیا لاہور، گوجرانوالہ اور گجرات میں ایک ہزار ”گراونڈ ری چارج ویل /کنواں“ پر5 لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی، ایک ہزار”آن فارم رین ہارویسٹنگ“ پونڈ پر70فیصد سبسڈی دی جائےگی، ملتان، ساہیوال، بہاولپور اور سرگودھا ”ماڈل ایگریکلچر مال“ پر 462 ملین روپے کی ریکارڈ سیل کی گئی، 50کلو میٹر تک ”ماڈل ایگریکلچر مال“ سے ہوم ڈیلیوری بھی دی جائے گی، ایگریکلچر انٹرن شپ پروگرام کے تحت 15لاکھ کاشتکاروں سے فرداً فرداً رابطوں کا ریکارڈ قائم ہوا، ایگریکلچرانٹرن شپ پروگرام کے تحت 497طلبہ کو پرائیویٹ جاب ملی ، 102 نے سیلف ایمپلائیمنٹ کے تحت اپنا کاروبار شروع کیا، زیراعلیٰ مریم نواز نے کسان کارڈ پر 98فیصد ریکوری پر اطمینان اظہار کیا۔
اجلاس میں سی ایم پنجاب ہائی ٹیک میکانائزیشن کے تحت 2028 تک 6500 جدیدزرعی مشینری دینے کا ہدف مقررکیا گیا، بریفنگ میں بتایا گیا 500ویٹ ہار ویسٹر، ایک ہزار رائس ہارویسٹر، ایک ہزار میز اینڈ سائلج ہارویسٹر، 2ہزار ٹرانسپلانٹر اینڈ بیلر اور دو ہزار ہائی ہارس پاور ٹریکٹر دیئے جائیں گے، پنجاب میں 7100زرعی ٹیوب کی سولرائزیشن مکمل ہوچکی ہے، پوٹھوہار ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 4500ایکڑ بنجر زمین کو قابل کاشت بنایا گیا جبکہ ہزار ایکڑ پر زیتون کی کاشت بھی مکمل کر لی گئی، ٹرانس فارمیشن آف ایگریکلچر ان تھل ایریا کے تحت 10 ہزار ایکڑ پر ڈرپ سپرنکلر ایریگیشن سسٹم اور 1500 ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کی جائےگی، ”ٹرانسفارمیشن آف ایگریکلچر ان تھل“ ایریا کے تحت ایک ہزارگرام سیونگ اینڈ ہارویسٹنگ مشین بھی سبسڈی پر دی جائیں گی، ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا سے 50 بلڈوزر کی مرمت کرکے قابل استعمال بنایا جائے گا۔
محکمہ زراعت پنجاب 50 نئے بلڈوزر بھی خریدے گا، اجلاس میں”اپنا کھیت، اپنا روزگار“ کے تحت فی ایکڑ 50ہزار فنانشل سپورٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا، محکمہ زراعت”اپنا کھیت، اپنا روزگار“ میں لینڈ ڈویلپمنٹ اور آبی ذخائرکیلئے بھی معاونت کرے گا،اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا 16.5 ملین ایکڑ پر گندم کی کاشت کا ٹارگٹ مکمل کیا گیا جبکہ 22.30 میٹرک ٹن گندم کی پیداوار متوقع ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نواز نے پاک افغان سرحد پر خوارج کے بزدلانہ حملے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا پاک فوج کو سلام! جنہوں نے پلک جھپکتے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا،وزیراعلیٰ نے پاک افواج کی جانب سے افغان سرحد پر خوارج کو فوری اور منہ توڑ جواب دینے پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا سلام ہے پاک فوج کو جنہوں نے پلک جھپکتے ہی دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، خوارج، ہینڈلرز اور سپورٹرز پہلے بھی ذلیل ہوئے ہیں اب بھی ذلیل ہونگے، سلام ہے پاک فوج کو جنہوں نے پلک جھپکتے ہی دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا، خوارج اور ہینڈلرز کا ہر وار الٹا پڑے گا پاکستان کی مٹی کا ایک ایک ذرا بنیان مرصوص بن کر لڑے گا۔
مریم نواز نے کہا پاکستان کی جغرافیائی حدود ہماری ریڈ لائنز ہیں جو کراس کرے گا ذلیل و رسوا ہوگا، پوری قوم اور ہماری فوج کا ہر جوان پاکستان کے وقار کا نگہبان ہے، پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری سمجھنے والے بڑی بھول میں ہیں، مٹ جائیں گے مگر اپنی پاک سرزمین کی آبرو پر حرف نہیں آنے دیں گے۔
ادھر وزیر اعلیٰ مریم نواز کی سیالکوٹ کے گاوں وریو آمد ہوئی،وزیراعلیٰ نے چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی طارق سبحانی کی چچی، وزیر مملکت منصوبہ بندی ارمغان سبحانی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا،مریم نواز نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگواران کےلئے صبر جمیل کی دعا کی، وزیراعلیٰ نے مرحومہ کےلئے فاتحہ خوانی بھی کی، سوگوار خاندان کو دلاسا دیا۔
مریم نواز نے کہا ماں کے پر نور سایہ سے محرومی سانحہ کے مترادف ہے، ماں کے رشتے کا کوئی نعم البدل نہیں، نہ کمی پوری ہوسکتی ہے،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری، صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت منشاءبٹ، وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















