ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ،خصوصی نشستیں


لاہور:(وقائع نگار)ڈی جی آئی ایس پی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے لاہور میں ایچی سن کالج، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا دورہ کیا،طلبہ ،اساتذہ کےساتھ خصوصی نشستوں کا اہتمام کیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے قومی سلامتی، نوجوانوں کے کردار ، جدید دور میں متفرق چیلنجز اور ہائبرڈ وار فیئر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

تعلیمی اداروں کے سربراہوں، اساتذہ ،طلبہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو سے جدید دور کی فکری جنگ کو سمجھنے میں مدد ملی، پاک فوج کا تعلیمی اداروں سے براہ راست رابطہ نوجوانوں میں اعتماد ،شعور کیلئے اہم اقدام ہے۔