نادرا نے محفوظ شناختی تصدیق کا جدید نظام متعارف کرا دیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) نادرانے محفوظ شناختی تصدیق کا جدید نظام متعارف کرا دیا۔

سرکاری اور ریگولیٹڈ نجی اداروں کےلئے آن لائن شناختی تصدیق کی سہولت ہوگی، رجسٹریشن، سبسکرپشن اور رسائی سمیت تمام سہولتیں ایک ویب پورٹل پر ملیں گی۔

بینک، ٹیلی کام ،مالیاتی سمیت ریگولیٹڈ نجی ادارے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے، حکومت کے ڈیجیٹل اکانومی اناونسمنٹ پراجیکٹ کے تحت نادرا نے اقدام اٹھایا، شناختی تصدیق کا عمل تیز، محفوظ اور مکمل ڈیجیٹل ہو گا۔