پشاور:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے بند کمروں کے فیصلوں سے صوبے کو نقصان پہنچا،بانی پی ٹی آئی کے ویژن کے مطابق پولیس کو جدید ٹیکنالوجی ، جدید اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کیا جا سکے۔
پولیس لائنز میں تقریب سے خطاب،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا سپیشل برانچ کی استعداد کار بڑھا رہے ہیں،صوبے کو جلد دہشتگردی سے پاک کر دیا جائےگا،پولیس کو غیر سیاسی رکھا ،آزادانہ طور پر کام کرنے دیا جائے، سیاست میں مت گھسیٹیں،9مئی کے معاملے پرپریشر ڈالا جارہا ہے مگر پولیس پر فخر کسی دباو میں نہیں آرہی۔
سہیل آفریدی نے کہا صوبائی و وفاقی حکومت کے درمیان پائے جانے والے عدم اطمینان سے سب آگاہ ہیں، وفاق کو چاہیے صوبے کےساتھ ملکر دہشتگردی کےخلاف جامع ،طویل المدتی پالیسی تشکیل دے،عوام خصوصاً خیبر پختونخوا کی خواتین اپنے ووٹ کے ذریعے منتخب نمائندوں سے کارکردگی پر سوالات کریں کیونکہ سوال پوچھنے پر کسی پر کوئی پابندی نہیں لگائی جاتی۔
بند کمروں کے فیصلوں سے نقصان پہنچا،پولیس کو سیاست میں مت گھسیٹیں،سہیل آفریدی
















