غیر قانونی پتنگوں،ڈور کی فر وخت،مانیٹرنگ نظام پر سنگین سوالات


لاہور: (رپورٹنگ ٹیم)کیو آر کوڈ کے بغیر پتنگوں، ڈورکی بلیک میں فروخت،انتظامی و مانیٹرنگ نظام پر سنگین سوالات اٹھ گئے۔

رات کے وقت اڑنے والی پتنگوں کی نگرانی کا کوئی مو¿ثر نظام موجود نہیں،کیمیکل ،مانجھا لگی ڈوروں کی بروقت نشاندہی کیسے ممکن ہوگی، شام 6 بجے کے بعد اندھیرے میں غیر قانونی ڈور کے استعمال کو کون و کیسے روکا جائے گا؟ کیا حکومت کے پاس حقیقی معنوں میں کوئی سرویلنس سسٹم موجود ہے؟،سیف سٹی کیمرے آسمان کی نگرانی کیسے کریں گے؟ سیف سٹی کیمروں سے بغیر کوڈ پتنگوں ، ڈوروں کی شناخت کیسے ہوگی؟۔

پشاور سے بڑے پیمانے پر چرخیال لاہور پہنچنے کی اطلاعات پر وضاحت نہ آنا سوالیہ نشان ہے،غیر محفوظ ،خطرناک چھتوں کے استعمال پر فوری کارروائی کیسے ہوگی؟ غیر قانونی پتنگ بازی پر جرمانے ،سزاوں کا نفاذ غیر واضح،کیمیکل ڈور سے ہونے والے حادثات کی صورت میں ذمہ دار کون ہوگا؟