دہشتگردی کےخلاف جنگ میں مضبوطی سے پاکستان کےساتھ کھڑے ہیں،چین
اسلام آباد:(بیورورپورٹ) چین نے بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت ،پاکستان کےساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا بیجنگ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں مضبوطی سے پاکستان کےساتھ کھڑا ہے۔
چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے وزیر داخلہ سے ملاقات کی،اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جیانگ ژی ڈونگ نے کہا چین ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے،پاکستان کےساتھ کھڑے رہیں گے۔
محسن نقوی نے کہا بلوچستان میں دہشتگردی منظم و طے شدہ منصوبے کے تحت کی گئی، سکیورٹی فورسز نے بروقت ، موثر رسپانس دیا، چینی شہریوں ،پراجیکٹس کی حفاظت بے حد عزیز ہے، پاک چین دوستی کو دشمن کسی صورت نقصان نہیں پہنچا سکتا، چینی شہریوں کو ہر ممکن سکیورٹی فراہم کرناترجیح ،حفاظت کےلئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ تشکیل دیا جا رہا ہے۔


















