گواہوں کو جرح کے نام پر ہراساں کرنا انصاف کے منافی ہے،سپریم کورٹ
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ نے اہم فیصلے میں قرار دیا جرح کے نام پر گواہوں کو ہراساں کرنا اور غیر متعلقہ سوالات کرنا ناقابل قبول ہے،جرح کا حق لامحدود نہ ہی بے لگام، ٹرائل کورٹ کو غیر ضروری جرح کو محدود یا ختم کرنے کا مکمل قانونی اختیار حاصل ہے تاکہ عدالتی کارروائی کو منصفانہ اور موثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔
عدالت عظمیٰ نے مقدمے میں ٹرائل ،لاہور ہائی کورٹ کے فیصلوں کو قانون کے مطابق قرار دیتے ہوئے کہا عدالتیں گواہوں کو غیر ضروری تضحیک ،دباو سے محفوظ رکھنے کی پابند ،کیس میں مزید جرح غیر ضروری، غیر متعلقہ اور ہراساں کرنے کے مترادف ہے۔



















