اسلام آباد:(بیورورپورٹ) آذربائیجان نیول فورسز کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شاہین ممدوف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی،چیف آف دی نیول سٹاف نے معزز مہمان کا استقبال،پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا بعدازاں معزز مہمان نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی ،نیول ہیڈ کوارٹرز کے پرنسپل سٹاف افسروں سے تعارف کرایا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں سربراہوں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی میری ٹائم سکیورٹی کی صورتحال ،تربیت و دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال ،موجودہ دوطرفہ دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے ،مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دریں اثنا لیبیا کی عرب مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی،لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے علاقائی امن و بحری تحفظ کےلئے پاک بحریہ کے کلیدی کردار کی تعریف کی، دونوں رہنماوں نے موجودہ دو طرفہ دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے ،مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستان ،آذربائیجان کا بحری تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق


















