پاک بحریہ کی ایکس سی گارڈز مشقوں کا آغاز، انسداد آلودگی پر خصوصی توجہ

کراچی (بیورو رپورٹ) پاک بحریہ نے ایکس سی گارڈز مشقوں کا آغاز کردیا ،مشقیں 9 فروری تک جاری رہیں گی، وائس ایڈمرل فیصل امین افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، ایکس سی گارڈز مشقوںکے دوران مکالمہ، عملی سمندری مشقیں بھی ہوں گی، پاکستان نیوی کے تحت ایکس سی گارڈز 2026کے دوران میرین سیکٹر کو درپیش مشکلات پر بات ہوگی،وائس ایڈمرل فیصل امین نے کہا مختلف سرکاری و نجی شعبوں کے اداروں کا جے ایم آئی سی سی پر اعتماد بڑھا ، محفوظ سمندر مستحکم پاکستان سی گارڈز مشقوں کا موضوع ہے، فشنگ انڈسٹری سے سالانہ اربوں ڈالر کا حصول ممکن ، گزشتہ ایک سال میں وزارت بحری امور نے بہتری کےلئے خاطرخواہ کام کیا، بدقسمتی سے ہمارا سمندر زہر آلود ہورہا ہے، آج سے 25 سال پہلے سمندر زیادہ صاف تھا، سندھ حکومت کےساتھ سمندری آلودگی کو روکنے کے دو منصوبوں پر کام ہورہا ہے، مشقیں غیر روایتی خطرات کے تناظر میں ہورہی ہیں،وائس ایڈمرل نے کہا فشنگ بوٹس پر ویسل مانیٹرنگ سسٹم کا منصوبہ تکمیل کے قریب ہے، ضرورت ہے ماہی گیر کی معلومات اور استعداد بڑھائی جائے، سی گارڈز مشقوں کے دوران ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کی مشق کی جائیں گی، سی گارڈز کے ذریعے میری ٹائم سیکٹر کے مختلف اداروں میں رابطے استوار ہوئے، سی گارڈز کے کامیاب انعقاد کےلئے پر امید ہوں، سمندری آلودگی کے خاتمے کےلئے پاکستان نیوی ہر فورم پر فشنگ کے شعبے کو وسعت دینے کےلئے سفارش کرتی ہے۔