آئین کا مذاق اڑایا جا رہا ہے:جے یو آئی، 8 فروری کو یومِ سیاہ منانے کا فیصلہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) جے یو آئی نے 8 فروری 2024 کے متنازع اور بدترین دھاندلی زدہ انتخابات کےخلاف یوم سیاہ منانے کا فیصلہ کر لیا،ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا 8 فروری کو ملک بھر میں یومِ سیاہ منائیں گے، جمہوریت دن بدن کمزور ہو رہی ہے، آئین پاکستان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے، فضل الرحمن راولپنڈی میں مرکزی احتجاجی پروگرام سے خطاب کریں گے، تمام صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا، غیور عوام حکمرانوں کی قرآن و شریعت کے متصادم آئین سازی کے خلاف احتجاج کریں گے، مہنگائی ،بے روزگاری ،بدامنی ،لاقانونیت ، کےخلاف عوام کے شانہ بشانہ ہونگے،اسلم غوری نے کہا عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ قبول نہیں، شریعت ،آئین اور جمہوریت کے تحفظ کیلئے ہر آئینی، جمہوری اور پرامن راستہ اختیار کریں گے، کارکن تیاری مکمل کریں۔انہوںنے کہاکہ 8 فروری 2024 کے انتخابات کے2سال مکمل ہونے پر جے یوآئی کا دھاندھلی کے خلاف جلسہ عام کا فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے جے یوآئی راولپنڈی اور اسلام آباد کی جماعت کو جلسہ کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کردی۔