پشاور: (بیورورپورٹ) وادی تیراہ میں شدید برفباری، پاک فوج کا بلاتعطل ریلیف آپریشن جاری ہے۔
ریلیف سرگرمیوں کے دوران برف میں پھنسنے والی متعدد گاڑیوں کو بحفاظت محفوظ مقامات تک منتقل کیا گیا، خراب موسم و مواصلاتی مشکلات کے باوجود پاک فوج ،ایف سی کے افسر و جوان ذاتی طور پر بھی امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔
امدادی کارروائیوں کے دوران متاثرہ خاندانوں کو کھانا، کمبل و ہنگامی طبی امداد سمیت ضروری اشیائے ضرورت بھی فراہم کی جا رہی ہیں،پاک فوج کی بروقت ، پیشہ ورانہ حکمت عملی کے باعث علاقے میں اہم زمینی رابطے بحال ہوئے، سخت موسمی حالات میں امدادی اقدامات پر مقامی شہریوں نے سکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا۔
وادی تیراہ میں برفباری، فوج کا بلاتعطل ریلیف آپریشن،زمینی رابطے بحال


















