بالائی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی،برفباری سے نظام زندگی جام
لاہور،ایبٹ آباد، سوات،کوئٹہ، مظفر آباد،کراچی،مری:(وقائع نگار،بیورورپورٹ)بالائی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی،برفباری سے نظام زندگی جام،امدادی سرگرمیاں تیز،سڑکوں کی بحالی کاکام شروع، پاک فوج وضلعی انتظامی اداروںنے درجنوں افراد کوریسکیو کر لیا ۔
آزاد کشمیر ،و گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری سے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ،سیاحوں کا داخلہ بند ،کوئٹہ، قلات، چمن ،زیارت کے پائپ لائنوں ، تالابوں ،سڑکوں پر پانی منجمد ہوگیا،سوات میں مریضوں کو چارپائیوں پر اٹھا کر ہسپتال پہنچانا پڑا۔
ادھر پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا27جنوری تک مغربی ہواو¿ں کا نیا سلسلہ متوقع ،چترال، دیر، سوات، شانگلہ اور کوہستان میں شدید بارش و برفباری ہو سکتی ہے،سیاح سفر سے احتیاط برتیں۔


















