کراچی :(بیورورپورٹ) سانحہ گل پلازہ پر آزاد کمیشن بنائیں،چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔
خط میںخالد مقبول صدیقی نے اعلیٰ سطح کا غیر جانبدارانہ و شفاف کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کمیشن میں ایف آئی اے، نیب، این ڈی ایم اے سمیت دیگر کو شامل کیا جائے، وفاقی حکومت ،قانون نافذ کرنےوالے ادارے فوری طور پر ریسکیو ، ریلیف کے انتظامات سنبھالیں تاکہ انسانی اعضا،قیمتی اشیا محفوظ رہ سکیں۔
چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا وفاق کے زیر انتظام ریلیف و بحالی فنڈ قائم کیا جائے تاکہ لواحقین ، متاثرین کی مالی مدد کی جا سکے، 7 روز گزر جانے کے بعد اب تک کئی لوگ گمشدہ ہیں، لواحقین کو اپنے پیاروں کی لاشیں نہیں ملیں، 12 ہزار سے زائد خاندان براہ راست متاثر ،ہلاکتوں و مالی نقصانات کی براہ راست ذمے دار سندھ حکومت، صوبائی محکمے، بلدیاتی ادارے ہیں، سندھ حکومت، میئر کراچی، ایس بی سی اے و دیگر ادارے مجرمانہ غفلت کے مرتکب ٹھہرے۔
سانحہ گل پلازہ پرآزاد کمیشن بنائیں،خالد مقبول صدیقی کاوزیراعظم کو خط
















