انسانی سمگلنگ پر عمر قید،ایک کروڑ جرمانہ،سینٹ میں ترمیمی بل منظور
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)انسانی سمگلنگ پر عمر قید،ایک کروڑ جرمانہ، سینٹ نے ترمیمی بل منظور کرلیا ۔
بل سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی جانب سے پیش کیے گئے بل میں کہا گیاانسانی سمگلر ملکی ماتھے پرکلنک کا ٹیکہ ہیں، سخت سزائیں دی جائیں،بل میں انسانی سمگلر کوعمر قید و جرمانہ 10 لاکھ کی بجائے ایک کروڑ کرنے ،سہولت کاروں، مالی مدد گار، سفری سہولت کار کےلئے 7برس، مالی مدد دینے والے کو 15 سال تک قید رکھنے کی تجویز دےدی گئی۔



















