خاران:تھانے،بینکوں پر حملے،لوٹ مار،آپریشن میں12 دہشتگردجہنم واصل
راولپنڈی،کوئٹہ:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)خاران میں آپریشن ،سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے 12 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج کے 15 سے 20 دہشتگردوں نے خاران سٹی میں متعدد دہشتگرد کارروائیاں کیں، بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے سٹی پولیس سٹیشن، نیشنل ، حبیب بینک پر حملے کیے،بینکوں سے 34 لاکھ روپے بھی لوٹ لیے،سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرکے موثر جواب دیا اور کلیئرنس آپریشن کے دوران 3 مختلف جھڑپوں میں 12 دہشتگرد وں کو منطقی انجام تک پہنچایا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا پولیس سٹیشن میں یرغمالی صورتحال پیدا کرنے کا مذموم منصوبہ ناکام بنادیا،ہلاک ہونےوالے علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے،اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا،انسداد دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔


















