تیراہ آپریشن کے متاثرین کیلئے 4ارب کا ریلیف پیکیج منظور


پشاور:(بیورورپورٹ)کے پی حکومت نے تیراہ آپریشن کے متاثرین کیلئے 4ارب کا ریلیف پیکیج منظور کرلیا۔

محکمہ خزانہ نے کہا فنڈز موجودہ مالی سال 2025-26کے دوران خرچ کیے جائیں گے، فنڈز صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے جاری ہوں گے،4 ارب پی ڈی ایم اے کے سپیشل ڈیپازٹ فنڈ اکاونٹ میں رکھے جائیں گے۔

مراسلے کے مطابق فنڈز کمرشل بینک اکاونٹ میں منتقل نہیں کیے جا سکیں گے، فنڈز کے استعمال سے قبل تمام مالی و ضابطہ جاتی تقاضے پورے کرنا لازم ہوگا۔