بتاوں گا اسٹیبلشمنٹ کا ٹاوٹ کون ہے‘شوکت عزیزصدیقی
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)این آئی آر سی کے مستعفی چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہے این آئی آر سی کی چیئرمین شپ بطور ازالہ ملنے کاپتہ چلا توفوری استعفیٰ دےدیا۔
الوداعی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شوکت عزیز صدیقی نے کہا4 دسمبر 2024 کو چارج سنبھالا تو ادارہ بند کرنے کا دباوبڑھ رہا تھا،31 دسمبر 2025 تک 5261 کیسز نمٹائے ،ایک سال کے دوران 5522 نئے کیسز بھی دائر ہوئے ،وجہ لوگوں کا ادارے پر اعتماد بڑھنا ہے،فیصلے دماغ نہیں،دل سے کرتا ہوں،تقریر ہمیشہ بڑی مہنگی پڑتی ہے۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہاعہدوں کے پیچھے بھاگنے والا نہیں،کیر ئیر تباہ کرنے والوں کا معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہوں،بتاوں گا اسٹیبلشمنٹ کا ٹاوٹ کون ہے؟ ۔


















