اسلام آباد:(بیورورپورٹ) ڈیجیٹل ادائیگیوں کا فروغ،پاکستان،ورلڈ لبرٹی فنانشل میں معاہدہ، مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردئیے گئے۔
وزیر اعظم ہاوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکہ کے وفد نے چیف ایگزیکٹو افسرزچری وٹکوف کی قیادت میں ملاقات کی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر خزانہ اورنگزیب، معاون خصوصی سید طارق فاطمی ،چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے بھی شرکت کی۔
وزیراعظم نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے ڈیجیٹل پاکستان کےلئے اپنے ویژن کا اظہار کیا ،مقصد شہریوں کےلئے روابط، آسان رسائی اور شفافیت کو فروغ دینا ہے، شہبازشریف نے پاکستان کی ڈیجیٹل مالیاتی مارکیٹس میں بڑھتی بین الاقوامی دلچسپی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا پاکستان تیزی سے عالمی ڈیجیٹل معیشت کا حصہ بن رہا ہے، ڈیجیٹل ادائیگیوں میں اضافہ ، مالیاتی جدت پاکستان کی تیزی سے پھیلتی ڈیجیٹل معیشت کے اہم حصے ، ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی، شفافیت و عوامی رسائی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔
زچری وٹکوف نے پاکستان کےساتھ محفوظ و شفاف ڈیجیٹل ادائیگی کے بنیادی ڈھانچے کیلئے کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کی جس میں سرحد پار سیٹلمنٹ ،زرمبادلہ کے حصول و ادائیگی کے عمل میں جدتیں شامل ہیں۔
وفد کے چیف ایگزیکٹو افسر نے کہا پاکستان کا پالیسی فریم ورک عالمی ڈیجیٹل معیشت پر ملک کو اہم ملک کے طور پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، نیکسٹ جنریشن ڈیجیٹل ادائیگیوں ، سرحد پار مالیاتی جدتوں کیلئے پاکستان کےساتھ تعلقات کو مزید گہرا کریں گے۔
بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے حکومت ،SC فنانشل ٹیکنالوجیز ایل ایل سی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا مشاہدہ کیا جوورلڈ لبرٹی فنانشل سے منسلک ادارہ ہے تاکہ سرحد پار لین دین کےلئے ابھرتے ڈیجیٹل ادائیگی کے آرکیٹیکچرز پر مکالمے ،تکنیکی سمجھ بوجھ کے تبادلوں کو ممکن بنایا جا سکے، وزیر خزانہ اورنگزیب ،سی ای او ورلڈ لبرٹی فنانشل زچری وٹکوف نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
معاہدے کے تحت پاکستان میں سٹیبل کوائن کے استعمال پر بات چیت شروع ہوگی،ورلڈ فنانشل لبرٹی ڈیجیٹل پیمنٹس پر شراکت داری کرےگا، پاکستان میں کراس بارڈر ڈیجیٹل ادائیگیوں پر تعاون کا آغاز ہوگا، حکومت نے عالمی فن ٹیک اداروں کےساتھ تعاون بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے مجوزہ سول سروسز اصلاحات ،وزارتوں میں کارکردگی کی جانچ کے نظام کی سفارشات پرجائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاملکی سول سروس کو بین الاقوامی معیار ،عالمی سطح کی کارکردگی سے ہم آہنگ کرنے کےلئے اصلاحات ناگزیر ہیں،وفاقی سیکرٹریز کی کارکردگی جانچنے کےلئے جامع ،موثر نظام کی سفارشات مرتب کی جائیں،اچھی کارکردگی دکھانے والے افسروں کی تحسین سول سروسز کی مجموعی بہتری کےلئے نہایت ضروری ہے۔
شہبازشریف نے ہدایت کی متعلقہ کمیٹی ملکی سول سروس میں ارتقائی مگر موثر و جامع اصلاحاتی سفارشات جلد از جلد مرتب کی جائیں،ملکی سول سروس میں اصلاحات کا مطمع نظر موثر عوامی خدمت ، سہولیات کی فراہمی کی بدولت عوام کی زندگی میں واضح بہتری کو یقینی بنانا ہے،ملکی معاشی آسودگی ،سماجی ہم آہنگی ترقی و خوشحالی کےلئے ہمہ جہت سول سروس اصلاحات ترجیحات میں شامل ،سول سروس کی مجوزہ اصلاحات میں سول انتظامیہ، تمام سروسز و گروپس کے سٹیک ہولڈرز سے بامعنی مشاورت کی جائے۔
وزیراعظم نے کہا سول سروس کسی بھی ملک کی گورننس ،عوامی فلاح و بہبود کا بنیادی ڈھانچہ ہوتی ہے،افسروں کی کارگردگی ،قابلیت کو دور حاضر کے عصری تقاضوں ،عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے خصوصی سفارشات مرتب کی جائیں،سول سروسز اصلاحات کےلئے قائم کردہ کمیٹی ایسی سفارشات تجویز کرے جو قابل عمل ،دیر پا و موثر عوامی سہولت کا باعث بنے۔
ٹرمپ نے ایران معاملے پر تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہیں:جیرڈ کشنر
بلوچستان میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ12 دہشت گرد ہلاک
جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب



















