پشاور:(بیورورپورٹ) کے پی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے سکیورٹی نے ان کیمرہ بریفنگ کےلئے کور کمانڈر پشاور کو خط لکھ دیا،سپیکر کی جانب سے تحریر خط میں خصوصی کمیٹی نے کور کمانڈر سے صوبے میں امن و امان ،مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ کی درخواست کردی۔
خط کے مطابق خصوصی کمیٹی میں قائد ایوان، قائد حزب اختلاف، وزرا ،پارلیمانی لیڈرز شامل ہیں،وفاقی حکومت ،قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے جاری آپریشنز پر بریفنگ دی جائے ، صرف آپریشنز سے پائیدار امن ممکن نہیں، سیاسی و سماجی اقدامات بھی ضروری ہیں،بریفنگ آئینی ذمہ داریاں نبھانے میں معاون ثابت ہوگی۔
KPاسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا ان کیمرا بریفنگ کیلئے کور کمانڈر کو خط
















