لاہور: (وقائع نگار) پنجاب اسمبلی کے احاطے میں مستقل اور علیحدہ ڈسپنسری قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ڈسپنسری اراکین اسمبلی، افسروں، ملازمین ،وزیٹرز کیلئے طبی سہولیات مہیا کرے گی ،میڈیکل افسر، نرسنگ سٹاف اور پیرا میڈیکل عملہ تعینات کیا جائےگا،ضروری ادویات اور طبی آلات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، ڈسپنسری کے قیام سے ہنگامی صورتحال میں فوری طبی رسپانس ممکن ہوگا۔
پنجاب اسمبلی کے احاطے میں مستقل اور علیحدہ ڈسپنسری قائم کرنے کا فیصلہ
















