پی آئی اے نے رمضان کےلئے کھجوروں ،جوسزکی خریداری کا ٹینڈر جاری کردیا

کراچی:(بیورورپورٹ)پی آئی اے نے رمضان کےلئے کھجوروں ،جوسزکی خریداری کا ٹینڈر جاری کردیا۔

انتظامیہ نے کہارمضان کےلئے 30 سے 35 گرام وزن کے ایک لاکھ کھجوروں کے پیکٹ فراہم کیے جائیں، کھجوریں ،جوسز دوران پرواز مسافروں کو رمضان المبارک کے دوران پیش کیے جائیں گے، ٹینڈر کےلئے درخواست پی آئی اے سپلائی چین شعبہ کو 14 جنوری تک ارسال کرنا ہوگی۔