راولپنڈی (بیورو رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہر منگل ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی، حالات بدلنے کےلئے ملاقات کی بھیک مانگتا ہوں، 2025 گزر گیا اب تو حالات بدلنے چاہئیں،ڈیالہ روڈ داہگل ناکے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا تحریک اپنی جگہ لیکن مذاکرات بھی ہونے چاہئیں، حالات جیسے تقاضے کر رہے ہیں مذاکرات ویسے نہیں ہو رہے، صاحب اقتدار سے درخواست کرتا ہوں حالات کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے دل بڑا کریں، ملک کے قوم کے بچوں پر رحم کریں، ہمارے لیے سسٹم رک گیا ہے، نہ رکتا تو روز یہاں کھڑے نہ ہوتے، عدالتی آرڈر ایس او پیز کے تحت جاری ہیں، طریقہ نکالیں جس سے حالات بہتر ہوں،رواں سال دو سزائیں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ کو ہوئیں، 2025 میں دشمن کے ساتھ سیز فائر ہوا لیکن ہمارا آپس کا تناو ختم نہیں ہوا،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا افسوس کےساتھ 2026 میں داخل ہو رہے ہیں اور لگتا ہے یہ سال بھی سزاوں کا سال ہوگا۔
صاحب اقتدار دل بڑا کریں، حالات بدلنے کیلئے ملاقات کی بھیک مانگتا ہوں: بیرسٹر گوہر
















