لاہور (وقائع نگار) مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف کے ویژن اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی کاوشوں سے زرعی انقلاب برپا ہوگیا، پنجاب کاشتکار پہلی مرتبہ مڈل مین اورآرھتی کے معاشی چنگل سے آزاد ہو گیا، ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 8 لاکھ سے زائد کاشتکاروں نے کسان کارڈ حاصل کرلئے ، ایک سال میں کاشتکاروں کو250ارب روپے کے بلاسودقرضوں کا ناقابل تردید ریکارڈ قائم ہوا، وزیراعلیٰ مریم نواز کے بے مثال کسان کارڈ سکیم سے پنجاب بھر میں چھوٹا کاشتکار مستفید ہورہا ہے،کاشتکاروں نے آڑھتی کی بجائے کسان کارڈ کے ذریعے، کھاد، بیچ اور پیسٹی سائیڈ خریدنے کو ترجیح دی، پنجاب میں کسان کارڈ سکیم کےلئے سینکڑوں ڈیلررجسٹرڈ ہوئے جبکہ کاروبار میں بے مثال ترقی ہوئی، 20فیصد کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے ڈیزل خریدا، ادھار اور سود سے بچ گئے، وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا پنجاب کا کاشتکار پورے ملک کا محسن ہے، محنت کا بدلہ نہیں چکا سکتے، کاشتکاربھائیوں کیلئے تمام وسائل حاضر ہیں، زرعی ترقی کو انتہا پر لیکرجانا چاہتے ہیں، پنجاب کے کاشتکارکو خوشحال دیکھنا میرا خواب ہے،دریں اثناوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ننکانہ صاحب کے قریب حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے، مریم نوازنے اپیل کرتے ہوئے کہا ناگزیر سفر کےلئے سیفٹی اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،ہرانسانی جان بہت قیمتی ہے، سفر کے دوران اپنا اور دوسروں کا تحفظ یقینی بنائیں۔
پنجاب کے کاشتکار کو خوشحال دیکھنا میرا خواب،محنت کا بدلہ نہیں چکا سکتے:مریم نواز
















