لاہور: (سٹاف رپورٹر)سستی اشیا۔۔۔۔معیاری مال، عوام خوش۔۔۔دکاندار خوشحال، ”تھینک یو ویری مچ وزیراعلیٰ مریم نواز“ ،پنجاب میں ملک کا پہلا و منفر دسہولت” آن دی گو بازار“ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
”سی ایم سہولت آن دی گو“بازار میںریڑھی بانوں کو باعزت روز گار و شہریو ں کو معیاری و سستی اشیا ملنے لگیں،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ریڑھی بانو ں کو 400سے زائد سٹالز کی اوپن قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹمنٹ کی گئی، لاہور میں پہلے مرحلے میں 10مقامات پر ”سہولت آن دی گو بازار“کھل گئے،گلشن راوی، شادمان، مادر ملت، مدینہ مارکیٹ، ٹاون شپ، سندر روڈ، کوٹھا پنڈ فیصل ٹاون ،کھاڑک نالہ، اعوان ٹاون، ویلنشیا ،شاہدرہ شامل ہیں۔
”سہولت آن دی گو بازار“میں پھل، سبزیاں،چکن اور کریانہ مصنوعات ڈی سی ریٹ پر ملیں گی،سکیورٹی، واش روم ، صفائی کا شاندار و بہترین نظام ،ڈرائیو تھروخریداری کی سہولت بھی موجود ہے،فروری تک لاہور میں مزید 5مقامات پر ”سہولت آن دی گو بازار“ فنکشنل کئے جائیں گے،برکی،صدر، نشتر ٹاون، رائے ونڈ فیز ٹو، فیصل ٹاون،مون مارکیٹ اور فیروز والا میں ”سہولت آن دی گو بازار“ تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔
دکاندار وں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاشکریہ مریم نواز!اب ریڑھی والے نہیں بلکہ اپنی دکان کے باقاعدہ مالک بن گئے،ریڑھیوں کو ہٹانے کی بجائے باقاعدہ سسٹم بنانے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہیں،”سہولت آن دی گو بازار“ کے ذریعے رمضان بازاروں میں ملنے والی سستی اشیا سال بھر دستیاب ہوں گی۔
مریم نواز نے کہا ”سہولت آن دی گو بازار“ قائد نواز شریف کے کلین و خوبصورت لاہور کا ویژن ہے،ریڑھی بانو ں کو اپنی دکانیں ملنے پر جو خوشی ہورہی ہے محسوس کرسکتی ہوں ،ہر ریڑھی بان اب فخر سے کہہ سکتا اپنی دکان ،حقیقی ترقی وہی ہے جس میں ہر غریب محنت کش بھی مستفید ہو۔
وزیراعلیٰ نے کہا لاہور سمیت پنجاب بھر میں سہولت ”آن دی گو بازار“ جیسے پراجیکٹ لائیں گے”سہولت آن دی گو بازار“ پراجیکٹ کے قیام کےلئے پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔
”سہولت آن دی گو بازار“ توجہ کا مرکز ،سستی اشیا،معیاری مال،عوام خوش،دکاندار خوشحال
















