سابق وزیر خزانہ وگورنر سٹیٹ بینک شمشاد اختر انتقال کرگئیں
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سابق وزیر خزانہ و گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر انتقال کر گئیں،نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز ظہر کراچی میں ادا کی جائےگی،انتقال حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوا۔
صدر،وزیراعظم ودیگر رہنماﺅں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا شمشاد اختر معاشی تاریخ میں باوقار، اصول پسند و مدبر آواز ،ملکی معیشت کے انتظام میں مختلف اعلیٰ منصب پر نہایت دیانت داری سے خدمات انجام دیں،قومی خدمات کو ہمیشہ احترام سے یاد رکھا جائے گا۔
واضح رہے ڈاکٹر شمشاد اختر 2 جنوری 2006پہلی خاتون گورنر سٹیٹ بینک بنیں،بینکاری کا قومی و بین الاقوامی وسیع تجربہ حاصل تھا،تقرر سے قبل ایشیائی ترقیاتی بینک سے بطور ڈائریکٹر جنرل شعبہ جنوب مشرقی ایشیا وابستہ رہیں۔


















