عاصم منیر بدلتے عالمی نظام میں موثر سٹرٹیجک رہنما بن کر ابھرے، برطانوی جریدہ


لندن:(مشرق نیوز)برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز بھی چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی متاثر کن شخصیت کامعترف،بدلتے عالمی نظام میں موثر سٹرٹیجک رہنما قرار دےدیا۔

فنانشل ٹائمز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کا ماہر قرار دیا،فنانشل ٹائمز کے مطابق بدلتی عالمی سیاست نے مڈل پاورز کےلئے نیا مگر مشکل دور کھول دیا ، مڈل پاورز کےلئے پیشرفت خاصی پیچیدہ ثابت ہو رہی ہے،فیلڈ مارشل عاصم منیر درمیانی طاقتوں کے سب سے کامیاب ملٹی الائنرز میں شامل ہیں، ٹرمپ کےساتھ سب سے بہتر ہم آہنگ ہونے کا اعزاز پاکستان کے عسکری سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جاتا ہے۔

برطانوی جریدے نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مڈل پاورز سفارتکاری کی کامیاب مثال قرار دیتے ہوئے لکھا پاکستان کی قیادت واشنگٹن، بیجنگ، ریاض اور تہران کے درمیان بیک وقت روابط میں متحرک رہی، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کی سفارتکاری کو بدلتے عالمی ماحول میں موثر انداز میں آگے بڑھایا، ٹرمپ کے ساتھ بروقت خوش گفتاری اور نرم سفارتی رویہ موثر ثابت ہوا، پاکستان کی سفارتی کامیابی نے بھارت کو مایوس کیا، بھارت کےلئے درمیانی طاقت کا کھیل توقع سے زیادہ مشکل ثابت ہوا، ہندوستان بدلتے عالمی حالات اور ٹرمپ کے انداز سے ہم آہنگ نہ ہو سکا، سفارتی ناکامی کے باعث ہندوستان کو مڈل پاور حکمت عملی میں مشکلات کا سامنا ہے۔